چنیوٹ میں ضلع امیر جماعت اسلامی پر تشدد کا مقدمہ ڈی ایس پی کیخلاف درج

ملزمان نے موبائل چھین لیا اور ڈی ایس پی تشدد کی ویڈیو بناتا رہا۔

ملزمان نے موبائل چھین لیا اور ڈی ایس پی تشدد کی ویڈیو بناتا رہا۔

پولیس نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری محمد اسلام پر تشدد کا مقدمہ اپنے ڈی ایس پی کیخلاف درج کرلیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ڈی ایس پی لیگل شیر افضل سمیت تین نامزد اور 15 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے امیر جماعت اسلامی چوہدری اسلام کو ختم نبوت چوک میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے موبائل چھین لیا اور ڈی ایس پی تشدد کی ویڈیو بناتا رہا۔


جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت نے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر یوتھ ونگ پنجاب جبران بٹ نے کہا کہ ملزمان کو نشان عبرت بنانا ہوگا ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب جرائم کی آماجگاہ بن چکا ، ڈکیتیاں چوری اور قتل و غارتگری عام ہوچکی، پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ غیر انسانی ہے اور عوام کی جان و مال و عزتیں غیر محفوظ ہیں۔

Load Next Story