چیمپئنز لیگ 9 کرکٹرز کی آئی پی ایل فرنچائززکوفوقیت

سیالکوٹ کی ٹیم کا اعلان، آف اسپنر عبدالرحمان بھی جنوبی افریقہ جائیں گے

دہلی ڈیئرڈیولز نے قیادت کی ذمہ داری سہواگ کی بجائے مہیلا جے وردنے کو سونپ دیں. (فوٹو : فائل)

HARARE:
ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ کیلیے 9 کھلاڑیوں نے ملکی سائیڈز کو چھوڑ کر آئی پی ایل فرنچائز کی نمائندگی کا فیصلہ کرلیا۔

سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم کا بھی اعلان کردیاگیا، آف اسپنر عبدالرحمان بھی ایونٹ کیلیے جنوبی افریقہ جائیں گے، کوالیفائنگ مرحلہ 9 جبکہ مین رائونڈ کا آغاز13اکتوبر سے ہوگا۔

فائنل 28 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں شیڈول کیاگیا ہے، دہلی ڈیئرڈیولزکی قیادت سہواگ کی بجائے مہیلا جے وردنے کریںگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی20 چیمپئنز لیگ کیلیے 9 بین الاقوامی اسٹارز نے ملکی سائیڈز کوچھوڑ کر آئی پی ایل فرنچائزز کو منتخب کرلیا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے لیے کھیلنے والے ڈیوائن براوو،کیرون پولارڈ اور سنیل نارائن نے چنئی سپرکنگز ، ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنی خدمات سے مستفید کریں گے۔


ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے پیسر فاف ڈو پلیسس، البائی مورکل اور آسٹریلیا کے مائیکل ہسی نے سپرکنگز کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا، مچل جونسن ( ممبئی ) بریٹ لی ( نائٹ رائیڈرز ) اور مورن مورکل ( دہلی ڈیئرڈیولز ) کی جرسی پہن کر چیمپئنز لیگ میں شریک ہوں گے، ایونٹ کا کوالیفائنگ مرحلہ 9 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ مین رائونڈ کا آغاز 13اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل جوہانسبرگ میں 28 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

ایونٹ کے قواعد کے مطابق ان تمام 9 پلیئرز کی فرنچائزز ان کی ' ہوم سائیڈز' کو بطور ہرجانہ ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ادا کرنے کی پابند ہوں گی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم کو اپنے تین پلیئرز کھونے پر خاصا مالی فائدہ ملے گا۔ٹرینیڈاڈ کی ٹیم کوالیفائنگ رائونڈ میں کھیلے گی۔

جس کی دیگر ٹیمیں یارکشائر، یووا نیکسٹ، آکلینڈ، ہیمپشائر اور پاکستانی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز ہوں گی، ایونٹ کے کیلیے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم میں کپتان شعیب ملک کے علاوہ قیصرعباس، سرفراز احمد، شکیل انصار، محمد ایوب، عمید آصف، بلاول بھٹی، رضا حسن، علی خان، عمران نذیر، فیصل نوید ، نویدالحسن، عبدالرحمان، حارث سہیل اور شاہد یوسف ۔علاوہ ازیں ایونٹ میں شریک دہلی ڈیئرڈیولز کی قیادت سہواگ کے بجائے سری لنکا کے مہیلا جے وردنے کریں گے، انھوں نے سیزن کے بیشتر میچز میں بھی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
Load Next Story