کترینہ کیف اپنے جم کے باہر کیمرہ مینوں پر برہم ہوگئیں
اداکارہ کی رواں ماہ کے آغاز میں فلم ’فون بھوت‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے بھوت کا کردار ادا کیا ہے
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف اپنے جم کے باہر کیمرہ مینوں کو دیکھ کر ناراض ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کی شب کترینہ کیف جم جانے کے لیے اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں کہ پاپارازی نے اپنے کیمرے ان کی طرف کر لیے۔
اس واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ نے سب سے پہلے اپنی گاڑی کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جب انہوں نے اپنے راستے میں کیمرے آتے دیکھے۔
پاپارازی میں سے ایک اداکارہ کو رکنے کے لیے کہتا ہے تو وہ آگے سے جواباً انہیں اپنے کیمرے نیچے کرنے کو کہتی ہیں۔
جب کترینہ کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ابھی بھی کیمروں کے فریم میں ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ 'آپ لوگ کیمرہ نیچے رکھو، ہم یہاں ایکسرسائز کرنے آئے ہیں'۔
اس کے بعد وہ غصے میں کیمروں سے دور چلی گئیں اور پاپارازی نے ان سے معافی مانگی۔
کترینہ کیف کی رواں ماہ کے آغاز میں فلم 'فون بھوت' ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے بھوت کا کردار ادا کیا ہے۔