ایم کیو ایم کے سینئر رکن سلیم شہزاد کی بنیادی رکنیت غیر معینہ مدت کیلیے معطل
سلیم شہزاد کے ذاتی یاکاروباری لین دین کے معاملات کا تعلق ان کی اپنی ذات سے ہوگا،رابطہ کمیٹی
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم برطانیہ کے سینئررکن سلیم شہزاد کی بنیادی رکنیت غیر معینہ مدت کیلیے معطل کردی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں۔ رابطہ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ سلیم شہزاد کے ذاتی یاکاروباری لین دین کے معاملات کا تعلق ان کی اپنی ذات سے ہوگا۔ اس کا تعلق بلواسطہ یا بلاواسطہ ایم کیوایم سے ہرگز ہرگز نہیں ہوگا۔اسٹاف رپورٹرکے مطابق سلیم شہزاد کو مئی 2013 کے بعد ہی پارٹی قیادت نے غیر فعال کر دیا تھا اور وہ کچھ عرصے کے لیے دبئی منتقل ہوگئے تھے اور وہاں اپنے نجی کاروبار میں مصروف رہے۔