اوگرا کرپشن کیس راجا پرویز یوسف گیلانی کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

جمعے کوسماعت کے موقع پر کیس کے مرکزی ملزم توقیرصادق عدالت میں پیش ہوئے

جمعے کوسماعت کے موقع پر کیس کے مرکزی ملزم توقیرصادق عدالت میں پیش ہوئے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس میں سابق وزرائے اعظم راجا پرویزاشرف اورسید یوسف رضا گیلانی کو حاضری سے استثنیٰ دے دیاہے۔


جمعے کوسماعت کے موقع پر کیس کے مرکزی ملزم توقیرصادق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ راجا پرویزاشرف اوریوسف رضا گیلانی کی جانب سے امجد اقبال قریشی نے عدالت کوبتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث دونوں پیش نہیں ہو سکتے انھیں حاضری سے استثنی دینے کی درخواست کی جاتی ہے، عدالت نے ان کی تودرخواست منظور کرلی تاہم دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے،سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
Load Next Story