آپریشن سے امن نہیں ہو سکتا مذاکرات سبوتاژ کرنیوالوں پر نظر رکھنا ہوگی عمران

قبائلی علاقے میں10سال سے لڑائی ہو رہی ہے،6ہزار سے زائد آپریشن کیے جاچکے مگرامن کا قیام ممکن نہ ہو سکا

قبائلی علاقے میں10سال سے لڑائی ہو رہی ہے،6ہزار سے زائد آپریشن کیے جاچکے مگرامن کا قیام ممکن نہ ہو سکا،چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی آپر یشن سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔


ہمیں مذاکرات سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی، قبائلی علاقے میں10سال سے لڑائی ہو رہی ہے،6ہزار سے زائد آپریشن کیے جاچکے مگرامن کا قیام ممکن نہ ہو سکا،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو داد دیتا ہوں کہ مذاکرات کے لیے کھڑے رہے۔جمعے کو ایک انٹرویو میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قائداعظم نے بھی قبائلی علاقے سے فوج واپس بلائی تھی، ہمیں بھی مرحلہ وار قبائلی علاقوں سے فوج نکالنی ہوگی۔
Load Next Story