لاہور دکان میں ڈیڑھ کروڑ کی چوری کے الزام میں دکاندار کا بھائی ہی گرفتار

ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا

ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا

راوی روڈ سبزی منڈی میں آڑھتی کی دکان میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقب زنی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

چوری کی واردات میں ملوث مدعی کے سگے بھائی افتخار اور دکان کے سابق ملازم ولایت علی اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہری شہزاد کی دکان میں گزشتہ روز ڈیڑھ کروڑ مالیت کی واردات ہوئی تھی۔


چور دکان کی چھت سے گیس سلنڈر کٹر کی مدد سے تالے توڑ کرداخل ہوئے اور 1کروڑ50لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

ایس پی سٹی انویسٹی گیشن عثمان ٹیپو نے بتایا کہ شہزاد نے نامعلوم ملزمان کیخلاف درخواست دی تھی جس پر تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا، ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
Load Next Story