لانگ مارچ ختم پولیس نے جی ٹی روڈ پر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں

لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے پیش نظر جی ٹی روڈ کو لاہور سے راولپنڈی تک بند کیا گیا تھا

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے لانگ مارچ ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی پنجاب پولیس نے جی ٹی روڈ پر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانگ مارچ ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی پولیس نے جی ٹی روڈ کو عام ٹریفک کیلیے کھول دیا جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کا کنٹرینر بھی جی ٹی روڈ سے ہٹا دیا گیا۔


ہائی وے پولیس نے بتایا کہ جلد ٹریفک معمول کے مطابق ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی مارچ پہنچنے پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا تھا اور جی ٹی روڈ کو لاہور سے راولپنڈی تک بند کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر قائم تمام پیٹرول پمپس، ہوٹلز اور کاروبار بند کردیے گئے تھے، سڑکوں، پمپس، ہوٹلز اور کاروبار کی بندش کے باعث شہریوں کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story