موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی متاثرہ ممالک کے ازالے کیلیے عالمی فنڈ قائم

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی

—فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت عالمی فنڈ قائم کر دیا گیا۔

''ڈیمیج اینڈ لاس'' فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے۔ ''کاپ ۔27'' نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی۔

''ڈیمیج اینڈ لاس'' فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی۔


پیرس ایکارڈ اور گرین مارشل پلان کے مقابلے میں ''کاپ-27'' نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ لکھی ہے۔



واضح رہے کہ ''کاپ-27'' کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا، کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف ''یمیج اینڈ لاس'' کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشیں تھے جبکہ وزیراعظم کا کانفرس سے خطاب کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور ان کے ازالے پر مشتمل تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا۔
Load Next Story