کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں مگر ٹیم انتظامیہ نظر انداز کررہی ہے عمر اکمل

کرکٹر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی

کرکٹر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی۔




عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 میں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا لیکن بعدازاں پابندی کو کم کرکے 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاازت دی تھی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ اینٹی کرپشن پر لیکچرز بھی دیئے تھے۔

 
Load Next Story