ایکسپو پاکستان 4 سے7 اکتوبر تک کراچی میں منعقد ہوگی
افتتاحی تقریب 3 اکتوبر کو گورنر ہائوس میں ہوگی، وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے
SUKKUR:
ایکسپو پاکستان 2012 نمائش 4سے 7 اکتوبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔
نمائش کی افتتاحی تقریب 3 اکتوبر کو گورنر ہائوس میں ہوگی جس میں وزیر اعظم پاکستان مہمان خصوصی ہوں گے، نمائش میں 300سے زائد غیرملکی خریداروں نے شرکت کی یقین دہانی کرادی۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق نمائش میں امریکا، برطانیہ، چین، جاپان، بھارت، ملائیشیا، ہانگ کانگ، برازیل، ارجنٹائن، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، کینیا، یوکرین سمیت دیگر ملکوں کے 300سے زائد خریداروں نے شرکت کی یقین دہانی کرادی، نمائش میں 300سے زائد اسٹالز کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
اس کے باوجود کمپنیوں کی جانب سے شرکت کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اطہر حسین کھوکھر نے بتایا کہ نمائش کے سلسلے میں کراچی کے تمام فائیو اسٹار ہوٹلوں کے500کمرے بک کرالیے گئے ہیں جس سے کراچی میں ایک بڑی اقتصادی سرگرمی شروع ہوگئی ہے، نمائش کے ساتھ کاروباری ملاقاتیں بھی کی جائیں گی جس کیلیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خصوصی معاونین مقرر کردیے ہیں۔
نمائش میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو یورپی منڈی کے بارے میں آگہی کی فراہمی کیلیے خصوصی ورکشاپ بھی منعقد ہوگی جس کیلیے نیدرلینڈ سے سی بی آئی کے ماہرین کی خصوصی ٹیم نمائش میں شرکت کریگی۔ اطہر حسین کھوکھر نے بتایاکہ نمائش میں شرکت کرنے والے غیرملکی خریداروں کو فضائی ٹکٹ اور ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
تاہم اس کیلیے سخت شرائط عائد کی گئی ہیں اور 500ملین ڈالر سالانہ ٹرن اوور کی حامل کمپنیوں کو یہ سہولت دی جارہی ہے، اس سے کم ٹرن اوور کی کمپنیوں کو صرف ہوٹل میں قیام اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کی جارہی ہے، بڑی تعداد میں غیرملکی کمپنیاں اپنے فضائی ٹکٹ اور ہوٹل میں قیام کے اخراجات خود برداشت کررہی ہیں۔