لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مرحلہ وار کوڑا ٹیکس لگانے فیصلہ

کچی آبادیوں کو کوڑا ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیا جائے گا

فائل فوٹو

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے محکمے کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے مرحلہ وار کوڑا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر کمرشل انڈسٹریل پرائیویٹ اسکیموں پر ٹیکس لگایا جائے گا جس کے بعد رہائشی اسکیموں سے کوڑا ٹیکس لگایا جائے گا جبکہ کچی آبادیوں کو کوڑا ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیا جائے گا۔


کمرشل طور پر 430 روپے فی مرلہ، انڈسٹریل طور پر 84روپے فی مرلہ اور رہائشی آبادیوں سے 556 روپے فی ٹن لیا جائے گا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کو 8ارب 30کروڑ روپے سے زائد رقم موصول ہوگی، ٹیکس لگانے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی معاشی مشکلات سے نکل جائے گا۔

ٹیکس لگانے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی محکمہ خزانہ کا ایک سو ارب سے زائد کا مقروض ہے۔
Load Next Story