افغانستان نیشنل آرمی کا پاکستانی چیک پوسٹ پر مارٹر گولوں سے حملہ
افغان سرحد چیک پوسٹ سے شمالی وزیرستان میں واقع پاکستانی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر 6 مارٹر گولے فائر کئے گئے۔
ABUJA:
افغانستان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر مارٹر گولے داغے گئے ہیں تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسریس نیوز کے مطابق آج صبح سات بجے کے قریب افغان سرحد سے ملحقہ شمالی وزیرستان کے علاقےغلام علی میں واقع پاکستانی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر 6 مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔ یہ گولے افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ سے داغے گئے تاہم کوئی بھی گولہ چیک پوسٹ پر نہیں گرا اور اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور مہمند ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقوں سے مارٹر گولے داغے جانے کے واقعات میں اب تیزی آتی جارہی ہے۔