تخفیف غربت فنڈ خیبرپختونخوا میں روزگارمنصوبہ شروع کریگا

4 ارب روپے لاگت آئے گی، فنڈز برلن حکومت جرمن ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کریگی

4 ارب روپے لاگت آئے گی، فنڈز برلن حکومت جرمن ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کریگی. فوٹ فائل

پاکستان تخفیف غربت فنڈ 4 ارب روپے کی لاگت سے خیبر پختونخوا میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے منصوبے شروع کرے گا۔

اس منصوبے کیلیے فنڈز جرمن حکومت کے ایف ڈبلیو (جرمن ڈیولپمنٹ بینک) کے ذریعے فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں پی پی اے ایف کے زیر اہتمام گزشتہ روزاسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر مہمان خصوصی تھے۔


جبکہ تقریب میں ایف ڈبلیو کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر اینا کرسٹین، وزیر برائے سماجی بہبود خیبر پختونخوا ستارہ ایاز اور پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو قاضی عظمت عیسیٰ بھی موجود تھے۔

منصوبے کا نفاذ 5اضلاع بشمول صوابی، بونیر، چارسدہ ، چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 سال میں کیا جائیگا، ان اضلاع میں سماجی اور اقتصادی انفرااسٹرکچر، ملازمت کے مواقع، سول سوسائٹی کا استحکام، قدرتی آفات سے بچائو کیلیے مقامی افراد کی استعداد کار میں اضافہ اور فیصلہ سازی کو شراکتی عمل بنایا جائے گا۔
Load Next Story