چین کا تعاون 35 طلبا ای کامرس کمپنیوں کے مالک بن گئے
نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کا طریقہ سکھایا گیا
چین کے تعاون سے کراچی میں 35 طلباای کامرس بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔
پاک چین کے تعاون سے کراچی میں نوجوانوں میں چین کی کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز کے پروگرامز کرائے تھے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے پہلا کورس داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوا جس کے نتیجے میں 35 طلباای کامرس کاروبار سیکھ کر بی آر آئی ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔
نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کا طریقہ سکھایا گیا اور نوجوانوں کو کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کے گر سکھائے تھے۔
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کو بہتر طور پر فروغ دینے کے لیے لانڑو یونیورسٹی کے تعاون سے دوسرا ٹریننگ پروگرام بڑے پیمانے پر بھی شروع کروانے جارہے ہیں۔ آن لائن ای کام بی آر آئی کلاسز کے لیے محکمہ تعلیم گانسو صوبہ اور لانڑو یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کی بے روزگاری کا خاتمہ اور ان کے لیے بیرون ملک میں روزگار کے مزید مواقع مہیا ہونگے اور پاک چائنا کے تعلیمی اداروں کے روابط اور مضبوط ہونگے چین کے اساتذہ عالمی سطح پر کاروبار کرنے کے طریقے سکھاتے ہیں۔
ایجوکاسٹ کے بانی عبداللہ بٹ نے ایکسپریس سے بات ہوئے کہا کہ اگلے 2 سالوں میں 10,000 ای کامرس پاکستانی نوجوانوں کو چینی کاروباری اداروں کے لیے تربیت دی جائے گی۔
سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ کے 3 کورسز جس میں ہر کورس میں 32 گھنٹے آن لائن اور 32 گھنٹے فزیکل کلاسز لے کر طلبا کامیابی سے بین الاقوامی سطح پر اپنی کمپنیوں کے مالک بن گئے اس پروگرام کو مزید آگے تک پھیلانے کیلیے ہم چاہتے ہیں تعلیمی ادارے تعاون کریں۔
انھوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے طلبا میٹرک کی بنیاد پر آن لائن داخلہ لے کر چائنیز زبان کے ساتھ چائنا میں کاروبار ، چائنا کے قانون اور چائنا کے کلچر کو سیکھ سکتے ہیں، تربیت کی تکمیل کے بعد ہر ٹرینی کو فری لانس سیلز مارکیٹنگ کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور وہ اپنا کاروبار چین میں بخوبی کر سکتے ہیں۔
داؤد یونیورسٹی کے میتھمیٹکس کے طالب علم محمود نے کہاکہ 3 ماہ کے چائنیز پروگرام سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اب اپنی آن لائن کمپنی کا مالک ہوں اور جلد ہی نیٹ ورک کو بڑھاؤں گا جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے۔