سی پیک تعاون کا فلیگ شپ منصوبہ ہے چینی وزارت خارجہ

ماحولیات،آئی ٹی، صنعتی ترقی،گوادر بندرگاہ کے گرین پروجیکٹ میں خاصی پیش رفت ہوئی

چین نے صوبہ بلوچستان کو شمسی توانائی کا سامان عطیہ کیا، ترجمان کی بریفنگ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو نینگ نے کہاہے کہ سی پیک تعاون کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو نینگ نے کہاہے کہ چین اور پاکستان نے فلیگ شپ منصوبے سی پیک کے تحت تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔


انھوں نے معمول کی بریفنگ کے دوران اے پی پی کے سوال کے جواب میں کہا کہ چین پاکستان تعاون کے لیے سی پیک ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جس نے پاکستان میں سماجی اقتصادی ترقی اور علاقائی باہمی روابط میں ٹھوس کردار ادا کیا، حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، صنعتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پر مشتبہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، انھوں نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو شمسی توانائی کا سامان عطیہ کیا اور گوادر بندرگاہ میں ایک گرین پروجیکٹ کے تحت بھی کافی پیش رفت ہوئی۔
Load Next Story