پسنی میں ناحلف بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم کا گھریلوی ناچاقی پر قتل کا اعتراف

—فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے پسنی میں گھریلو ناچاقی پر ناحلف بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

گوادر کے علاقے پسنی میں پولیس کو ایک خاتون کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی جس پر نفری کو جائے وقوعہ پہنچایا گیا۔


پولیس نے جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد شواہد اکھٹے کیے اور مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔

اس دوران شک کی بنیاد پر بیٹے کو پوچھ گچھ کیلیے حراست میں لیا گیا تو اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور وجہ قتل گھریلو ناچاکی بتائی۔

پولیس نے اعتراف کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Load Next Story