سابق انگلش آل راؤنڈر انگلینڈ کی ٹیم کے سلیکٹر نامزد

اگلے سال مارچ میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے

اگلے سال مارچ میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر لیوک رائٹ کو انگلینڈ کی مینز ٹیم کا نیا سلیکٹر منتخب کرلیا گیا، وہ وہ اگلے سال مارچ میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم میں سلیکٹر کے طور پر تقرری اںترنیشنل سطح سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہوئی ہے، انکا 20 سالہ ٹی20 کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے، رائٹ سال 2010 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔


اس موقع پر لیوک رائٹ نے کہا کہ انگلش ٹیم ساتھ چیف سلیکٹر کا کے عہدے پر کردار ادا کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اگلے سال ایشز اور آئی سی سی مینز 50 اوور کے ورلڈکپ ذہن میں ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے شیف کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، مگر کیوں؟

دوسری جانب آل راؤنڈر نے سلیکٹر کے طور پر اپنی نئی پوزیشن پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا بھی انتخاب کیا ہے، آل راؤنڈر نے 2003 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور انہوں نے 20 ہزار سے زائد رنز جبکہ 300 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
Load Next Story