قطرمیں اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی موجودگی سے بھارت برہم

معاملہ دوحا کے ساتھ اٹھایاجائیگا،فٹبال ورلڈ کپ کابائیکاٹ کیاجائے، بی جے پی کامطالبہ

بھارتی نژاد متنازع مبلغ کو بطور خصوصی مہمان دوحا آنے کی دعوت کیوں دی، بھارتی وزیر۔ فوٹو : فائل

قطر میں اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی موجودگی سے بھارت برہم ہو گیا۔

بھارت نے فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر قطر میں معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائک کی موجودگی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو دوحا کے ساتھ اٹھائے گا اور اس حوالے سے فیصلہ کن کارروائی بھی کی جائے گی۔


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک مرکزی وزیر نے فٹبال ورلڈ کے دوران، معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائک کی قطر میں موجودگی پر اپنی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے بالآخر پہلا رد عمل دیا اور کہا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کی حکومت نے آخر بھارتی نژاد متنازع مبلغ کو اس موقع پر بطور خصوصی مہمان دوحا آنے کی دعوت کیوں دی؟اس بارے میں بھارت اپنے موقف کو مضبوط ترین الفاظ میں دوحہ کے ساتھ اٹھائے گا۔

بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ذاکر نائک کو ورلڈ کپ کے موقع پر دعوت دینے پر سخت اعتراض کیا ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی وجہ سے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔
Load Next Story