جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں ’’بائیکاٹ قطر‘‘ کے بینرز آویزاں

عالمی ورلڈکپ کے مقابلے میں جاپان نے جرمنی کو اَپ سیٹ کردیا

عالمی ورلڈکپ کے مقابلے میں جاپان نے جرمنی کو اَپ سیٹ کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

جرمنی کی فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں بائیکاٹ قطر کے بینرز نے آویزاں کردیئے گئے۔

جرمن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنڈس لیگا میں فٹبال شائقین کی جانب سے بائرن میونخ، بوروسیا ڈورٹمنڈ اور ہیرتھا برلن کے فینز نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بائیکاٹ قطر کے بینرز آویزاں کیے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈکپ میں شائقین پر عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔


مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ قطر میں شائقین مختصر لباس نہیں پہن سکیں گے

دوسری جانب جرمنی کے فیز کیلئے قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ جرمن ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں ایک کے مقابلے 2 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو شکست دے دی

میچ کے پہلے ہاف میں جرمنی کو 0-1 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں جاپان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2 گول داغ دیئے اور برتری قائم کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
Load Next Story