شوٹنگ کے دوران شور سے پریشانی ہوتی ہے نوازالدین صدیقی
سیٹ پر اچانک سے ایک آواز آتی ہے کہ ایکشن، شاٹ تیار ہے، اب بھلا ہم کمپیوٹرز ہیں؟ اداکار
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی فلم انڈسٹری میں شوٹنگ کے روایتی انداز سے پریشان ہیں۔
نوازالدین صدیقی نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں بطور اداکار اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ میں شوٹنگ کا روایتی انداز ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔
اداکار نے کہا کہ سیٹ پر اچانک سے ایک آواز آتی ہے کہ ایکشن، شاٹ تیار ہے، اب بھلا ہم کمپیوٹرز ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ان روایتی طریقوں سے مسئلہ ہے، ہم سیٹ پر خاموشی کے ساتھ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ ہمارے پاس بالکل بھی خاموشی نہیں ہوتی۔
نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ جب ہم سیٹس پر شوٹ شروع کرتے ہیں تو اتنا شور اور اتنی آوازیں آتی ہیں اور ایسی صورتحال میں بھی ڈائریکٹر اپنے اداکاروں سے بہترین کام کی توقع رکھتا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے کردار کی وضاحت میں کمی سے بھی پریشانی ہوتی ہے، جب کوئی اداکار کسی نئے کردار کو کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے ماضی میں جو کردار ادا کیے ہوتے ہیں ان کو بھلا کر بالکل نئے انداز میں کام کرنا پڑتا ہے۔