ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ 274 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

257 پرائیویٹ، 16 سنگل ممبر،2 پبلک ان لسٹڈکمپنیاں، 2غیرنفع بخش ایسوسی ایشنزشامل

تجارت44، خدمات28، تعمیرات21،آ ئی ٹی17، ٹیکسٹائل 16، پاورسیکٹر میں 18کمپنیاں رجسٹر فوٹو فائل

ISLAMABAD:
ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ 274کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق اگست کے دوران 257 پرائیویٹ کمپنیاں،16 سنگل ممبر کمپنیاں، 2 پبلک ان لسٹڈ کمپنیاںاور2غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ ہوئیں، سب سے زیادہ ٹریڈ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 44 ہے۔


اس کے علاوہ سروسز سیکٹر میں 28 کمپنیاں، کنسٹرکشن سیکٹر میں21 کمپنیاں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 17 کمپنیاں، ٹیکسٹائل سیکٹر میں 16کمپنیاں اور پاور جنریشن سیکٹر میں 18 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،

اگست کے دوران کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور میں 89 کمپنیاں، کراچی میں 76کمپنیاں، اسلام آباد میں72 کمپنیاں، ملتان میں 12 کمپنیاں، فیصل آباد میں 8کمپنیاں، پشاورمیں 14 کمپنیاں اورکمپنی رجسٹریشن آفس کوئٹہ میں 3کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، گزشتہ ماہ رجسٹر ڈ ہونیوالی 274 کمپنیوں کا بااختیار سرمایہ 1ارب89 کروڑ جبکہ پیڈ اپ کیپٹل 48کروڑ20 لاکھ ہے، گزشتہ ماہ56 کمپنیوں نے بااختیار سرمائے میں2.99 ارب اور 52کمپنیوں نے پیڈ اپ کیپٹل میں 3.2ارب کا اضافہ کیا۔
Load Next Story