پی ٹی آئی مارچ اسلام آباد کے 5 اہم مقامات کو آج سے بند کرنے کا فیصلہ

فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا، ذرائع

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 26 نومبر کو اسلام آباد میں مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے 5 اہم مقامات کو آج سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام سے فیض آباد، کورال چوک ،چھبیس نمبر چونگی، بے نظیر چوک سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے جبکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پربھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔


ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکاربھی تعینات ہوں گے، فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا، بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے براستہ ترامڑی راستہ کھلا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 
Load Next Story