لاہور میں گھر کے سامنے واردات شہری سے ساڑھے 4لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی

فائل فوٹو

نشتر کالونی کے علاقے میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے ڈاکو 4لاکھ 50ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی جس میں دونوں ڈاکوؤں کے چہروں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔


نشترکالونی کا رہائشی آصف بینک سے 4لاکھ 50 ہزار روپے لے کر نکلا تو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آصف کا بینک سے تعاقب شروع کر دیا۔ ڈاکوؤں نے واردات کے لیے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل استعمال کی۔

فوٹیج بھی دیکھا گیا کہ ایک ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دوسرے نے پسٹل نکال کر پیسوں سے بھرا شاپر چھینا۔
Load Next Story