قائدآباد سفاک بیٹے نے باپ کو سوتے میں ذبح کردیا
ملزم اعجاز کو والد نے کام نہ کرنے اور پورا دن آوارہ گردی کرنے پر ڈانٹا تھا
قائدآباد کے علاقے مسلم آباد میں بیٹے نے باپ کو سوتے میں ذبح کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے مسلم آباد کچی آباد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب ملزم اعجاز نے سوتے ہوئے اپنے والد 55سالہ مقبول ولد عبدالحلیم کو گلے میں چھری پھیر کر قتل کردیا چیخ و پکار سن کر اہلخانہ نیند سے بیدار ہوگئے اور ملزم اعجاز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، ایس ایچ او قائد آباد عاصم نے بتایا کہ ملزم اعجازکو اس کے والد نے کام نہ کرنے اور پورا دن آوارہ گردی کرنے پر ڈانٹا تھا کہ تم کوئی کام وغیرہ کیا کرو میں بڈھا ہوچکا ہوں مجھ سے کام نہیں ہوتا،ملزم اعجاز رات کو ڈانٹ سن کر خاموشی سے سوگیا اور رات کے کسی پہر میں موقع ملتے ہی اپنے باپ کی گردن پر تیز دھار چھری پھیردی،پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد مقدمہ درج کرانے آئیں گے۔