ایم 6 منصوبے میں کرپشن ڈی سی ہاؤس مٹیاری سے 16 لاکھ روپے برآمد
نیب نے سابق ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز، ریونیو افسران اور نوابشاہ کے افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے
ایم 6 منصوبہ سندھ کا میگا کرپشن اسکینڈل بن گیا اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کے بعد نیب نے بھی تحقیقات شروع کردی.
اینٹی کرپشن کیساتھ ایف آئی اے اور اب نیب بھی معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ نیب نے سابق ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز، ریونیو افسران اور نوابشاہ کے افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
نیب نے کمشنر سکھر کو بھی خط لکھ کر تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں سوال کیا گیا ہے کے این ایچ اے سے کتنے رقم وصول ہوئی؟ جبکہ نیب نے سندھ حکومت سے جوائنٹ سروے رپورٹ کی کاپی بھی مانگ لی ہے۔
نیب حکام نے سوال نامے میں کہا کہ لینڈ ایکوزیشن کی مد میں کتنی رقم استعمال کی گئی؟ ڈپٹی کمشنر سکھر اور خیرپور نے این ایچ اے سے کتنی رقم وصول کی۔
یاد رہے کے ڈی سی مٹیاری عدنان راشد کرپشن کیس میں ساتھیوں سمیت گرفتار ہیں جبکہ ڈی سی نوشہرو فیروز مفرور ہیں جبکہ اس وقت نیب نے ڈی سی نوابشاھ اور سکھر کو بھی نوٹس جاری کر کے تفصیلات طلب کی ہیں۔
گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان راشد کے ہمراہ پر اینٹی کرپشن کا ڈی سی ہاؤس مٹیاری پر چھاپہ
گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان راشد کے ہمراہ پر اینٹی کرپشن کا ڈی سی ہاؤس مٹیاری پر چھاپہ مار کر پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں کی گڈیاں برآمد کی گئیں۔ اینٹی کرپشن کے مطابق 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی نشاندہی پر گھروں کے مختلف حصوں پر چھاپے مارے گئے، حکام کا کہنا تھا کہ ڈی سی ہاؤس کے تکیے صوفہ سیٹ ، بیڈ چیک کئے گئے جہاں سے رقم برآمد ہوئی۔