پی ٹی آئی مارچ راولپنڈیاسلام آباد میں میڑو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

26 نومبر کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ

—فائل فوٹو

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مارچ کے پیش نظر راولپنڈی-اسلام آباد میں ہفتے کو میٹرو بس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔




اس سے قبل پی ٹی آئی مارچ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 5 اہم مقامات کو آج سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 نومبر سے ہی فیض آباد، کورال چوک ،چھبیس نمبر چونگی، بے نظیر چوک سے داخلی راستے بند رکھنے سمیت فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پربھاری نفری بھی تعینات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Load Next Story