ملک دیوالیہ ہونے کا 90 نہیں بلکہ صرف 10 فیصد امکان ہے وزیر خزانہ

ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے، اسحاق ڈار

ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں ۔

اس حوالےسے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔

Load Next Story