فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے

محمد عامر کو ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے این اوسی جاری کیا گیا ہے

(فوٹو فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو اجازت نامہ (این او سی) جاری کر دیا۔



فاسٹ بولر محمد عامر کو ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے این اوسی جاری کیا گیا ہے۔


محمد عامر ٹی ٹین لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔


خیال رہے کہ ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ جاری ہے اور 4 دسمبر تک ابوظبی میں کھیلی جائے گی۔

Load Next Story