الیکٹرانک میڈیا پر اعظم سواتی کی ہر قسم کی کوریج پر پابندی

ٹی وی چینلز پر کوئی ٹکر، خبر، بیان یا پروگرام نشر نہیں کیا جا سکتا، پیمرا

فوٹو فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکٹرانک میڈیا پر سینیٹر اعظم سواتی کی ہر قسم کی کوریج پر پابندی لگا دی۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی سے متعلق ٹی وی چینلز پر کوئی ٹکر، خبر، بیان یا پروگرام نشر نہیں کیا جا سکتا جبکہ اعظم سواتی کی تقریر دوبارہ نشر کرنے، انہیں کسی شو میں بطور مہمان بلانے اور بیان یا ٹکر چلانے پر پابندی ہوگی۔


ٹی وی چینلز نے اعظم سواتی کی راولپنڈی جلسہ میں متنازعہ تقریر بغیر ایڈٹ کیے نشر کی، انہوں نے تقریر میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع اور بے بنیاد الزامات لگائے۔

اعظم سواتی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر نشر کرنا پیمرا آرڈیننس، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات آئین کے آرٹیکل 19 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

لائسنس دہندگان قانون کی دفعات اور عدالتی فیصلوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ٹی وی چینلز کے لائسنس کو سیکشن 30 (3) کے تحت معطل کیا جا سکتا ہے۔
Load Next Story