راولپنڈی میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق

بیٹے کا والدین و بھائیوں سے تنازعہ چل رہا تھا، پولیس

فوٹو فائل

تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔


پولیس کے مطابق فائرنگ سے والد اور بھائی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم خود بھی زخمی ہے جس کا والدین و بھائیوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔

ملزم سرفراز اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ والدین کے گھر آیا اور جھگڑے کے دوران فائرنگ کی۔
Load Next Story