لاہور میں گھر کے باہر کھیلنے والا کمسن بچہ اغوا کے بعد قتل
بچے کی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کرکے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا
لاہور میں سفاک ملزمان نے گھر کے باہر کھیلنے والے بچے کو اغوا کرکے قتل کردیا جس کی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ گروال گاؤں میں اڑھائی سالہ بچہ کے اغوا کے بعد قتل کیا گیا جس کی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کرکے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق بچے کی شناخت ذیشان علی کے نام سے ہوئی، اڑھائی سالہ ذیشان علی گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک غائب ہوگیا، آج صبح بچہ کی لاش گروال گاوں قبرستان سے برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے، قتل کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، بچے سے زیادتی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔