بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے نومولود بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

اداکارہ کی پوسٹ کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نے پسند کیا ہے اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے

فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور نے اپنی نومولود بیٹی دیوی کی پہلی تصویر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر بپاشا اور کرن نے بچی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو بالکونی میں کھڑے بیٹی دیوی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)






اداکارہ نے بچی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی تاہم بچی کا چہرہ دل والی ایموجی کے ذریعے چھپایا گیا ہے۔

بپاشا کی پوسٹ کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نے پسند کیا ہے اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

قبل ازیں بپاشا باسو کی جانب سے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی خبر بھی شیئر کی گئی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹی کا نام 'دیوی باسو سنگھ گروور' رکھا گیا ہے۔
Load Next Story