نیٹوسپلائی بحالیایک’’سوری‘‘ پرسب اوکے کردیاطارق عظیم
جتنی دیر نیٹوسپلائی بند رہی دھماکے، حملے کافی حد تک رکے ہوئے تھے، آصف احمد علی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طارق عظیم نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق ہوتی تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوتا، حکومت نے صرف ایک لفظ 'سوری' پر سب کچھ 'اوکے' کردیا، ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور امید ہے کہ باقی لوگ ہمارا ساتھ دیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام فرنٹ لائن میں میزبان اسداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے طارق عظیم نے کہا کہ دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم نے نیٹو سپلائی کی بحالی میں کیا کھویا کیا پایا، ہم امریکا سے جنگ نہیں مذاکرات چاہتے ہیں، ملکی معیشت کی حالت اتنی خراب ہے کہ جتنے بھی پیسے مل جاتے ٹھیک تھا، لیکن ہم اس سلسلے میں کچھ لے بھی نہیں رہے، توہین عدالت قانون کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، عدلیہ کے ہاتھ باندھنے کے لیے یہ سب کیا جارہا ہے،
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے کو انتہائی برے طریقے سے ہینڈل کیا ہے، ریکارڈ چیک کیا جائے تو جتنی دیر نیٹو سپلائی بند رہی پاکستان میں دھماکے، حملے کافی حد تک رکے ہوئے تھے، ہم احتجاج کے حق میں نہیں لیکن نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاکستان کو فائدہ نہیں نقصان ہے، جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم نے کہا کہ اگر امریکا خطے سے نکلنا چاہتا ہے تو پھر وہ اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ اور جنگی سامان افغانستان میں کیوں پہنچارہا ہے،
آنے والے دنوں میں رحمن ملک کو سخت حالات کا سامناکرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ امریکا نے اپنے دوستوں کو کام لینے کے بعد پھانسی پر چڑھایا ہے، تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کا ماحول تو پیدا ہوا ہے لیکن معاملات ابھی ویسے کے ویسے ہی حل طلب ہیں، پاکستان میں مختلف سوچ کے لوگ موجود ہیں، اگر امریکی صدر بارک اوباما ٹی وی پر آکر ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگ لیتے تو اعتراضات ختم نہیں ہونے تھے۔