جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی

فوٹو اسکرین گریپ

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔
Load Next Story