صدراوباماکوسعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیے بات نہ کرنے پرتنقیدکاسامنا
صدراوباماکارویہ مایوس کن رہا اورانھوں نے انسانی حقوق کے متعلق معاملات پربات کرنے کاموقع ضائع کردیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل
امریکی صدرباراک اوباما گزشتہ روز دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد واپس امریکا روانہ ہوگئے۔
تاہم سعودی حکام سے ملاقاتوں میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات پربات نہ کرنے پر انسانی حقوق سے متعلق کام کرنیوالی سعودی اوربین الاقوامی تنظیمیں اور افراد صدر اوباما پرتنقیدکررہے ہیں۔ صدر اوباما ہفتے کوخواتین کے حقوق کی بحالی کیلیے کام کرنیوالی خاتون کارکن ماہا المنیف سے ملے تاہم انھوں نے شاہ عبداللہ کیساتھ مذاکرات میں انسانی حقوق کامعاملہ نہیں اٹھایا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اہلکارکاکہنا تھاکہ صدراوباماکارویہ مایوس کن رہا اورانھوں نے انسانی حقوق کے متعلق معاملات پربات کرنے کاموقع ضائع کردیا۔