ایران سے گیس منصوبہ ممکن نہیں جرمانہ طے کر لیں گے وزیر پٹرولیم
موجودہ ٹیرف پرگیس کمپنیوں کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے،قیمتوں میں اضافہ نا گزیرہے
وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ایران سے گیس منصوبہ ممکن نہیں، اس حوالے سے جرمانے کامعاملہ جلدطے کر لیں گے۔
اس بات کااعلان انھوں نے ہفتے کوآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ایک سیمینارکے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شاہدخاقان عباسی کاکہنا تھاکہ اگر ہم بجلی کے پیداواری یونٹس کوگیس کی فراہمی مکمل کردیں توملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوسکتا ہے۔ ہرسال 30سے32 ارب روپے کی گیس یاتو چوری ہوجاتی ہے یاپھر ضائع کردی جاتی ہے جسے روکنا ہوگا۔ گیس کی کمی کوپورا کرنے کیلیے دسمبر تک ایل این جی کوسسٹم میں لے آئینگے۔
انھوں نے بتایاکہ موجودہ ٹیرف پرگیس کمپنیوں کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے۔گیس کی قیمتوںمیں اضافہ ناگزیر ہے تاہم جلدہی ایل پی جی کی قیمت میں35 فیصدتک کمی کی جائیگی۔ اسکے علاوہ پٹرول کی قیمت بھی کم کرنیکی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔