میری کامیاب فلموں کا ریمیک نہیں بننا چاہئیے متھن چکرورتھی

عوام میں مقبولیت بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اوراشتہارات میں کام کرنے اسے فروخت نہیں کیا جانا چاہیئے، متھن چکرورتی

سیاست میں دلچسپی ہے لیکن انتخابات لڑنا میرے بس کی بات نہیں، متھن چکرورتھی فوٹو: فائل

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی کامیاب فلموں کا ریمیک بنانے کے خلاف ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ تاریخ کبھی اپنے آپ کو نہیں دہراتی۔


بھارتی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ بھارتی فلم نگری میں ان کا سفر 4 دہائیوں پر محیط ہے اور یہ سفر اب بھی جاری ہے لیکن اس دوران وہ کبھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگے، اسی لئے اپنے پورے کیرئیر میں انہوں نے صرف 4 اشتہارات میں کام کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عوام میں مقبولیت کسی بھی شخص کے لئے بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور پیسوں کے لئے اسے فروخت نہیں کیا جانا چاہیئے۔

متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ آج کل بالی وڈ میں ماضی کی کامیاب فلموں کے ری میک بنانے کا رجحان ہے لیکن وہ اس کے خلاف ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو کبھی نہیں دہراتی۔ ماضی کی طرح بھی اچھا رقص کرنے والے اداکاروں کی کمی نہیں جس کی سب سے اچھی مثال ہریتھک روشن ہیں، اس کے علاوہ وہ اکشے کمار کے بھی مداح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس وقت ایوان بالا کے رکن بھی ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات لڑنا ان کے بس کی بات نہیں۔
Load Next Story