مودی کی پسندیدہ فلم ’کشمیر فائلز‘ بیہودہ اور پروپیگنڈا قرار دے دی گئی
آئی ایف ایف آئی جیوری کے سربراہ اسرائیلی فلم ساز نادو لیپڈ کے مطابق 'کشمیر فائلز' کو فیسٹیول میں دیکھنے سے جیوری کو دھچکا لگا۔
نادو لیپڈ نے کہا کہ 'کشمیر فائلز' ایک پروپیگنڈا فلم ہے اسے ایک فنکارانہ مقابلے میں ایک موقر فیسیٹیول میں پیش کرنا نامناسب تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے تاثرات کو آپ کے ساتھ یہاں اسٹیج پر شیئر کرنے میں مکمل طور طمانیت محسوس کررہا ہوں۔
فلم 'کشمیر فائلز' کو بی جے پی کی طرف سے مکمل حمایت حاصل رہی اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسے ٹیکس فری قرار دیا گیا اور یہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور یونین ہوم منسٹر امت شاہ نے بھی فلم کی بہت تعریفیں کی تھیں۔
'کشمیر فائلز' کی کہانی 1990 میں مقبوضہ وادی کے اندر کشمیری پنڈٹس کے قتل اور اخراج کے گرد گھومتی ہے۔