جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پروقار تقریب میں کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپ دی
جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمانڈ سنبھال لی، جس کے بعد وہ پاک فوج کے 17 ویں سربراہ بن گئے ہیں۔
پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، جہاں ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں جی ایچ کیو بینڈ نے ملی نغموں کی مدھر دھنیں بکھیرتے ہوئے پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر قومی پرچم کو سلامی بھی دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نئے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال میں آمد ہوئی تو گارڈز نے انہیں سلامی پیش کی۔
مزید پڑھیں: گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ رہے گا، جنرل باجوہ
بعد ازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ سابق آرمی چیف نے شرکا سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے نئے آرمی چیف کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاک فوج کے ساتھ عمر بھر کی رفاقت مکمل ہونے پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عظیم فوج میں ملازمت کا موقع دیا اور ایک بامقصد زندگی عطا کی۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے روایت کے مطابق ''مالاکا اسٹک'' جسے کمانڈ اسٹک بھی کہا جاتا ہے، باقاعدہ طور پر نئے آرمی چیف کو سونپ دی۔
کمان تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہوئے۔ اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کمان کی تبدیلی کی تقریب میں راحیل شریف توجہ کا مرکز
تقریب میں شریک ہونے والے دیگر مہمانوں میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔
اس موقع پر راولپنڈی میں مخصوص علاقوں میں میٹرو بس اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی تھی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے سولہویں سربراہ کے طور پر 6 برس تک اپنی خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل راولپنڈی کور کی کمانڈ سمیت وہ کئی اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر
پاکستان کے نئے چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔ بعد ازاں انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے اور 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز رہے۔ انہیں اکتوبر 2018ء میں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا، جس کے بعد جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔
عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے آرمی چیف بننے تک جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دیتے رہے۔ جنرل سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا جاچکا ہے۔