مودی سرکار نے مدرسوں کے طلبا کی اسکالرشپ ختم کردی

مدرسوں میں پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبا کو1000 روپے ماہانہ کی اسکالرشپ دی جارہی تھی

اتر پردیش کی ریاستی حکومت بھی مدرسوں کے طلبا کی اسکالر شپ پر پابندی لگا چکی ہے:فوٹو:فائل

بھارت میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپ ختم کردی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مدرسوں میں زیرتعلیم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی اسکالر شپ دی جارہی تھی۔

اترپردیش کی ریاستی حکومت پہلے ہی مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپس پر پابندی لگا چکی ہے۔ گزشتہ سال بھارت میں مدرسوں کے 16 ہزار 558 طلبا کو چار سے پانچ لاکھ روپے کی اسکالر شپس فراہم کی گئی تھیں۔
Load Next Story