اسپتال میں باپ نے بیٹے کو زمین پر دے مارا بچہ جاں بحق

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کی تصویر (فوٹو : پولیس)

جناح اسپتال میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے کے دوران باپ نے دو سالہ بچے بیٹے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹھہری ہوئی تھیں کہ اس کا شوہر آصف آیا اور مجھ سے ایک ہزار روپے مانگ رہا تھا، نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور 2 سالہ بیٹے کو زمین پر پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔


ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا والد آصف نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ، متاثرہ خاندان سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اسٹاپ کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔


پولیس نے واقعے کا مقدمہ ماں کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔ بچے کی والدہ کے مطابق دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوکر اسپتال پہنچی تھی جہاں ایک شخص نے ہزار روپے بچوں کے کھانے کے لیے دیئے، شوہر نے اس بات پر جھگڑا کیا اور اسٹریچر کے ساتھ لیٹے کمسن بچے کو زمین پر دے مارا جس سے دوسالہ عاطف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

Load Next Story