نابینا طالبہ سے میوزک ٹیچر اور چوکیدار کی زیادتی
مدعی کی دونوں بیٹیاں نابینا اور اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں زیر تعلیم ہیں، ملزمان بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیتے رہے
اوکاڑہ میں میوزک ٹیچر اور چوکیدار نے نابینا طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں اسپیشل ایجوکیشن کی آٹھویں جماعت کی نابینا طالبہ سے میوزک ٹیچر اور چوکیدار کی جانب سے زیادتی کاانکشاف ہوا ہے۔
طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ محمد خورشید کی دونوں بیٹیاں نابینا ہیں اور اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نابینا طالبہ کو زیادتی سے متعلق کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہتے رہے۔
ڈی پی اوکاڑہ کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے حالات میں بند کردیا گیا۔ ملزمان محمد کامران میوزک ٹیچر اور چوکیدار محمد صفدر تقریباً 2 ماہ سے 16 سالہ نابینا بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔