میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں اینڈرسن

بابراعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیا، انگلش پیسر

بابراعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیا، انگلش پیسر (فوٹو: ٹوئٹر)

انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر دبئی کی کنڈیشنز میں پرانی گیند سے باؤلنگ پریکٹس کی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اور چیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملے گا لیکن دبئی کی کنڈیشنز میں پرانی گیند سے باؤلنگ کروا کر پریکٹس کی ہے۔

انگلش پیسر نے کہا کہ پچ نہیں دیکھی اور نہ بتاسکتا ہوں کہ ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کر سکتی یا نہیں، کوشش کرتاہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کر سکوں۔ میرے پاس ایسے اسکلز ہیں کہ کسی بھی کنڈیشنر میں باؤلنگ کرسکتا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ 17 سال بعد پاکستان دورہ کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: ٹیم کی ضرورت کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا، نسیم شاہ

جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر کیلئے یہی چیلنجنگ ہوتا ہےکہ وہ مختلف کنڈیشنرز میں کھیلنا سیکھتا ہے، قومی ٹیم کے بلےبازوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، بابراعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیسٹ ٹیم ہے، انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے عزم سے آیا ہے تاہم پاکستانی ٹیم کو شکست دینے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ شاہین کی عدم موجودگی پاکستان کو نقصان پہنچائے گی، حارث رؤف

 

فاسٹ بولر نے پاکستان بالنگ یونٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا باؤلنگ یونٹ کافی باصلاحیت ہے، نوجوان پیسرز پر موجود اٹیک ہمیں تنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

جیمز اینڈرسن نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اپنے لیے ٹارگیٹ سیٹ نہیں کیے، کرکٹ انجوائے کرتاہوں، جب تک فٹنس ہے کھیلتا رہوں گا۔ پیسر نے کہا کہ پاکستان میں بہترین استقبال کیا گیا، ٹیم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Load Next Story