فیفا ورلڈکپ امریکی کھلاڑیوں کی ایرانی پلیئرز کو تسلی دینے کی تصاویر وائرل
شکست کے ساتھ ایرانی ٹیم کا میگا ایونٹ سے سفر ختم ہوگیا
فیفا ورلڈکپ میں امریکی کھلاڑیوں کی جانب سے ایرانی پلئیرز کو ہار کے بعد تسلی دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ روز قطر میں کھیل گئے فیفا ورلڈکپ کے اہم میچ میں امریکہ کے ہاتھوں ایران کو 0-1 کی شکست ہوئی، جس کے بعد ایرانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ امریکا نے راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں شکست کے بعد ایرانی کھلاڑی زار و قطار رو پڑے، جس پر امریکی کھلاڑی انہیں میدان میں تسلی دیتے نظر آئے۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ؛ امریکا نے ایران کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تلخیوں کے باوجود کھلاڑیوں کے طرز عمل پر صارفین خوشگوار حیرانی میں مبتلا نظر آئے جبکہ پلیئرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
امریکہ کی جانب سے میچ کا واحد گول کرسچئن پولِسک نے 38 ویں منٹ میں اسکور کیا تھا، جس کے جواب ایران کئی مرتبہ امریکی گول پوسٹ پر حملہ کیا تاہم گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔