میٹرک کے امتحانات بدھ سے شروع ہونگے 295 امتحانی مراکز قائم
5امتحانی مراکز کالجوں میں بھی بنائے گئے ہیں، 3لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہونگے،چیئرمین بورڈ
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فصیح الدین خان نے کہا ہے کہ کراچی میں بدھ 2 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالا نہ امتحانات برائے 2014کے سلسلے میں بورڈ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
نویں اوردسویں سائنس گروپ کے امتحانات صبح کے اوقات میں 9سے 12بجے تک جبکہ میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر2سے 5بجے شام تک لیے جائیں گے، امتحانات میں مجموعی طور پر 325000طلبہ و طالبات شریک ہورہے ہیں جن کے لیے شہر کے295سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 157امتحانی مراکز طلبہ اور 138طالبات کے لیے ہیں جبکہ 5مراکز سرکاری کالجوں میں بھی بنائے گئے ہیں، یہ بات چیئرمین بورڈ نے اتوار کو بورڈ کی سیکریٹر ی حورمظہر اورناظم امتحانات نعمان احسن کے ہمراہ ثانوی تعلیمی بورڈ کی سماعت گاہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی، چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ میٹر ک سائنس کے امتحانات میں 137708طلبا شریک ہورہے ہیں جن میں 76701طلبہ اور 61007طالبات شامل ہیں اسی طرح نویں سائنس گروپ میں 136075 امیدوار شریک ہونگے جن میں 74937بوائز اور 61138گرلز ہونگی۔
مزید براں دسویں جنرل گروپ ریگولر میں 14674طلبا شریک ہونگے جن میں 4058 طلبہ اور10616طالبات ہونگی، نویں جنرل گروپ کے ریگولر کے امتحانات میں 18239امیدوار شریک ہونگے جن میں 4356طلبہ اور 13883طالبات ہیں، علاوہ ازیں نویں اور دسویں جنرل گروپ (پرائیویٹ ) کے امتحان میں 17569شریک ہونگے جن میں 11176 طلبہ اور 6393طالبات ہیں اس موقع پر موجودناظم امتحانات نعمان احسن نے بتایاکہ اسلامیہ سائنس، اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج ، لیاقت ڈگری کالج ملیر، جامیہ ملیہ کالج ملیراور گلشن گرلز کالج میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ کراچی کے 18ٹائونز میں47اضافی تعلیمی اداروں کو امتحانی مراکز کادرجہ دیاگیاہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایگزامینیشن سینٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے اورمتاثرہ امتحانی مرکز سے سینٹریہاں منتقل ہوجائیں گے ایک امتحانی مرکز سینٹر جیل بھی بنایاگیا ہے۔
شہر میں133امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں 76طلباء اور 57 طالبات کے امتحانی مراکز شامل ہیں امتحانات میں 19اسپیشل ویجلینس ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو مراکز کا دورہ کریں گی بورڈ میں ایک ایگزامینیشن رپورٹنگ سیل بھی بنایا گیا ہے، چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کے الیکٹرک(کے ای ایس سی)کو خط لکھا دیاگیا ہے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کے امتحانی مراکز کو جنریٹر ز فراہم نہیں کیے جارہے ہیں، امتحانی مراکز میں ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز میں اور ڈائریکٹر اسکولزکراچی کی ٹیمیں بھی دورہ کریں گی، امتحانی مراکز میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے مراکز میں طلبا کے موبائل لانے پر پابند ی ہوگی۔