شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
ٹاس ساڑھے 9 بجے اور میچ 10 بجے شروع ہوگا، ٹاس سے پہلے ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی، پی سی بی
پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ایک دن تاخیر سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق آج سے ہی شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ بورڈ کے مطابق انگلینڈ ٹیم کی پلینگ ایلیون پوری ہوگئی ہے۔
بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹاس ساڑھے 9 بجے اور میچ 10 بجے شروع ہوگا، ٹاس سے پہلے ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا اور پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کیلئے موخر کردیا تھا۔ کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑی کل وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ ایک روز تاخیر کا شکار، سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہوگا