صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوںکی فوٹیج آگئی
ایم وی البیڈو کے کپتان کی صدر اور وزیر اعظم سے رہائی کیلیے اقدامات کی اپیل
صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بحری جہاز ایم وی البیڈو کے پاکستانی عملے کی پہلی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں جہاز کے کپتان نے صدر اور وزیر اعظم سے اپنیرہائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔پیر کو میڈیا پر آنے والی فوٹیج میں مغوی بحری جہاز کے کپتان سمیت دیگر مغوی بھی دکھائے گئے ہیں جو جنگل میں موجود ہیں، مغویوں کو بحری قزاقوں نے انتہائی خراب حالات میں رکھا ہوا ہے۔
سی پی ایل سی کے پاس ایک سال سے یہ کیس موجود ہے اور پاکستان کی جانب سے رقم جمع ہونے کے باجود اب تک مغویوں کی رہائی عمل میں نہیں آسکی ۔
سی پی ایل سی کے پاس ایک سال سے یہ کیس موجود ہے اور پاکستان کی جانب سے رقم جمع ہونے کے باجود اب تک مغویوں کی رہائی عمل میں نہیں آسکی ۔