سانحہ بلدیہ ٹائون ناقابل فراموش قومی سانحہ ہےظفرقائم خانی
مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین ظفرقائم خانی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹائون ناقابل فراموش قومی سانحہ ہے۔

ان حالات میں کہ جب سیکڑوں معصوم بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر پوری قوم سوگوار ہے حکومت اور اسکے اتحادی سیاست سے باز نہیں آرہے اور اس واقعے کو حادثہ قراردینے پر مصر ہیں انھوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیںکہ سانحہ بلدیہ میں سیکڑوں جانوں کا ضیاع حکومتی غفلت اور بھتہ خوروں کے مطالبات پورے نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔
لہٰذا فیکٹری انتظامیہ سے معلوم کیا جائے کہ وہ کون سے بھتہ خور عناصر ہیں جو فیکٹری مالکان کودھمکی دے رہے تھے اور کس طرح آگ نے آناً فاناً پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ظفر قائم خانی نے کہا کہ سندھ کے باشندے ناصرف حکومت اور اس کی اتحادی جماعت کا ظلم پہچان چکے ہیں۔
بلکہ وہ یہ بھی بخوبی جان چکے ہیںکہ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف ہونے والی ہڑتال ناکام بنانے کیلیے بلدیہ ٹائون سانحہ برپا کرنے والے عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔