شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی کہانی پر بنی ڈاکیومینٹری کا ٹریلر جاری
ڈاکیومینٹری کا ٹریلر نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے
برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی کی کہانی پر مبنی ڈاکیومینٹری کا ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 88 ملین پاؤنڈکی لاگت سے تیار کی گئی یہ ڈاکیومنٹری 6 قسطوں پر مشتمل ہے جس کو اگلے ہفتے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
ہیری اینڈ میگھن کے نام سے بنائی گئی اس ڈاکیومنٹری میں اس جوڑے کے بطور ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے لے کر شاہی فرائض چھوڑ کر امریکا منتقلی سمیت دیگر چند رومانی اور دلکش تصاویر شامل ہیں۔
ڈاکیومینٹری کے پرومو میں جب شاہی جوڑے سے سوال کیا گیا کہ وہ کیوں یہ ڈاکیومینٹری بنانا چاہتے ہیں تو شہزادہ ہیری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے کوئی نہیں دیکھ سکتا، لہٰذا مجھے اپنے خاندان کو تحفظ دینے کے لیے سب کچھ کرنا پڑا ہے۔
جبکہ میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ جب معاملات اس طرح داؤ پر لگ جائیں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ لوگ ہماری کہانی کو زیادہ توجہ سے سنیں؟
شاہی جوڑے کی اس ڈاکیومنٹری کے ٹریلر نے ان کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے جس کے بعد مداح بے صبری سے اس کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادے ہیری اور ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے بھی اپنی زندگی میں ایک ایسا ہی انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور شاہی خاندان میں رہتے ہوئے پیش آنے والی سخت مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔